دنیا بھر میں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا

ماسکو ۔ 12 جون (اے پی پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 ء(کل) جمعرات سے روس میں شروع ہوگا، انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈ کپ فٹ بال کا جنون عروج پر پہنچ گیا، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز (کل) جمعرات کو شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں، ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، دنیا بھر کی نظریں اپنے فیورٹ سٹارز اور ٹیموں پر لگی ہوئی ہیں، درجہ بندی میں عالمی نمبر دو اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو اس بار بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ورلڈکپ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk