دل کے امراض سے بچنے کیلئے ان چیزوں کے استعمال کا کوئی فائد ہ نہیں ،نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی وٹامنز دل کی صحت کیلئے کچھ نہیں کرتے اور نہ ہی دل کے دوروں سے بچاتے ہیں۔برمنگھم میں الاباما یونیورسٹی کے محققین نے 12 سال تک 2 ہزار لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو انہیں پتہ چلا کہ سپلیمنٹس نے دل کی صحت پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔ایسے افراد جو جو ملٹی وٹامنز لیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کیلئے کچھ اچھا کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب وہ سگریٹ نوشی اور جنک فوڈ بھی لیتے رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق لوگ دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے فوری اور آسان حل ڈھونڈتے ہیں جیسے کہ کوئی گولی وغیرہ کا لینا جبکہ انہیں مزید جدوجہد کرکے دل کے امراض سے بچنے کے طریقے اپنانے چاہئیں۔تحقیق سے پتہ چلا کہ دل کے امراض سے بچنے کیلئے ملٹی وٹامنز اور منرلز کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

The post دل کے امراض سے بچنے کیلئے ان چیزوں کے استعمال کا کوئی فائد ہ نہیں ،نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔