دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

کیف ۔ 27 مئی (اے پی پی) دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکے میں لیور پول کو 3-1 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا، گیرتھ بیلے نے دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، اس میچ کی خاص بات بیلے کا یورپین فٹ بال تاریخ کا بہترین گول ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk