دسمبر 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 24.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) دسمبر 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 24.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد سے 24.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ دسمبر 2017 ءکے دوران برآمدات بڑھ کر 34.2 ملین ڈالر رہیں، اس طرح دسمبر 2016ءکے مقابلے میں دسمبر 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 9.8 ملین ڈالر ( 24 فیصد) سے زائد اضافہ ہوا ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk