دانن جایا کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 178 رنز سے ہرا دیا

کولمبو۔ 12 اگست (اے پی پی)اینجلو میتھیوز کی شاندار بلے بازی اور اکیلا دانن جایا کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 178 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے پروٹیز کے نام رہی، جنوبی افریقن ٹیم 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 24.4 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آئی لینڈرز کے باﺅلرز کے سامنے جنوبی افریقہ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈی کوک 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، میتھیوز نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اور دانن جایا نے 6 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، دانن جایا میچ اور ڈومینی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk