دالوں کی قومی درآمدات میں 27 فیصد سے زائد کمی، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) دالوں کی قومی درآمدات میں 27 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ابتدائی چھ ماہ کے دوران (جولائی تا دسمبر 2017ئ) دالوں کی درآمدات کا حجم 269.929 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 371.177 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی ابتدائی ششماہی کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 27.28 فیصد یعنی 101.248 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk