اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ (آج) منگل سے شروع ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں انڈر۔ 13 اور انڈر۔ 11 بوائز اینڈ گرلز کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here