اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) حیدرآباد اور بلوچستان بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز تھروبال ٹورنامنٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو حیدرآباد بورڈ سٹیڈیم میں میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں حیدرآباد بورڈ نے پشاور بورڈ کو 2 کے مقابلہ میں صفر سیٹ سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان بورڈ نے لاڑکانہ بورڈ کو 2 کے مقابلہ میں صفر سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پشاور بورڈ نے لاڑکانہ بورڈ کو 2 کے مقابلے میں صفر سیٹ سے ہرا کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ بلوچستان بورڈ اور حیدرآباد بورڈ کے درمیان فائنل( آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں کوئٹہ بورڈ، حیدرآباد بورڈ، پشاور بورڈ، بنوں بورڈ، لاڑکانہ بورڈ، میرپور بورڈ اور سوات بورڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply