حکومت گلگت بلتستان ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ گلگت بلتستان میںکرے گی

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)حکومت گلگت بلتستان پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سرینہ ہوٹلز کے اشتراک سے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ گلگت بلتستان میںکرے گی جس کے لئے انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی،اس ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں سیمت افعانستان کے سائیکلسٹ شرکت کریں گے،سائیکل ریس میں شام اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے،اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ سال فیڈریشن5سے6 بین الاقومی ممالک کو سائیکل ریس میں مدعو کرے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk