حجامہ سنت طریقہ علاج کے ذریعے 200سے زائد بیماریوں کا کامیابی کیساتھ علاج ،جانتے ہیں یہ کس ملک کا قومی طریقہ علاج بھی ہے؟

لاہور ( این این آئی)حجامہ سنّت طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے 200سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے حجامہ ہمسایہ ملک چین کا قومی طریقہ علاج بھی ہے ، حجامہ میں عطائیت نہیں ہو سکتی، حجامہ کرنے والے معالج کو اناٹومی و فزیالوجی کا علم ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ جسم کے بعض مقامات پر نروز جلد کی سطح کے بالکل قریب آ جاتے ہیں جن کو کٹ لگنے سے ساری عمر کی معذوری ہو جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار میڈیکل حجامہ تھراپسٹ ڈاکٹر بلال احمد

گولڈ میڈلسٹ نے پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم اینڈ ریسرچ سنٹر لاہورکے زیر اہتمام حجامہ کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل میؤ اور حاجی محمد انور بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ حجامہ سنّت طریقہ علاج سے بلڈ پریشر ، ٹینشن ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد ، ہڈیوں کا درد ، گھٹنوں کا درد ، سر درد ، مائیگرین ، معدہ کی بیماریوں   جیسے موذی او ر خطر ناک امراض میں مبتلا ہزاروں مریض اس مبارک طریقہ علاج شفاء یاب ہو چکے ہیں

The post حجامہ سنت طریقہ علاج کے ذریعے 200سے زائد بیماریوں کا کامیابی کیساتھ علاج ،جانتے ہیں یہ کس ملک کا قومی طریقہ علاج بھی ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔