جنوری 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 37 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) جنوری 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 37 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے ماہ جنوری کے مقابلہ میں رواں سال جنوری کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں 7.82 فیصد کی کمی سے برآمدات کا حجم 0.347 ملین ٹن تک کم ہو گئیں جبکہ جنوری 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 0.376 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk