جنوری کے دوران چین کی سویابین کی درآمد میں 11 فیصد اضافہ

بیجنگ ۔ 11 فروری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی سویابین کی درآمد میں 11 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ طلب میں اضافے کے باعث کرشرز کی اضافی خریداری ہے۔محکمہ کسٹم کی جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران کل 8.48 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو جنوری 2017 ءکی درآمد 7.655 ملین ٹن کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم جنوری کی درآمد دسمبر 2017 ءکی درآمد 9.547 ملین ٹن سے کم رہی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk