جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کیپ ٹاﺅن۔ 06جنوری(اے پی پی) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 41 رنز کا آسان ہدف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، ڈین ایلگر 24 اور کپتان فاف ڈوپلیسی 3 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عباس نے ایک وکٹ لی۔ فاف ڈوپلیسی کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk