بیلفاسٹ۔25جولائی (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، کپتان تیمبا بووما نے 72 اور ریزا ہینڈریکس 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر نے آخر میں 17 گیندوں پر 36 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

کپتان اینڈی بلبرینی 27، کریگ ینگ 22 اور لورکین ٹکر 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویان ملڈر، لزڈ ولیمز اور جارج لنڈے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیمبا بووما کو میچ اور ڈیوڈ ملر کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

The post جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 49 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا appeared first on Associated Press of Pakistan.

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here