جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے شروع ہو گا،

جوہانسبرگ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم شکستوں کے داغ دھوں کی خواہاں ہے اسلئے آخری ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk