چیسٹرلی ۔ 27 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 35 واں میچ (کل) جمعہ کو پروٹیز اور آئی لینڈرز کے درمیان چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میچ میں شرکت کےلئے جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیمیں چیسٹرلی سٹریٹ پہنچ چکی ہےں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ پروٹیز ٹیم کے کپتان کا یہ ماننا ہے کہ انکی ٹیم رواں میگا ایونٹ میں کوئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply