جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

ڈربن ۔ 12 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) بدھ سے ڈربن میں شروع ہو گا۔ سری لنکن ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں عبرتناک شکستوں کے بعد اب پروٹیز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ سے شروع ہو گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 21 سے 25 فروری تک پورٹ الزبتھ پر میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk