جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (بدھ کو) آمنے سامنے ہوں گی

بلوم فونٹین ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو بلوم فونٹین پر کھیلا جائے گا، میزبان پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،

Reference: http://urdu.app.com.pk