سنچورین ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان کھیلا گیا پہلا دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرا انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلش ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور اپنے دورہ کے دوران پروٹیز کے خلاف چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک سنچورین، دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2020 ءکو کیپ ٹاﺅن، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم دو ٹور میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply