جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں (بدھ کو) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جوہانسبرگ ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں (بدھ کو) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں دلچسپ اور کانٹے دار میچز جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ میں (آج) بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ اس سلسلے میں پہلا میچ تشوانے سپارٹنز اور پرل راکس کی ٹیموں کے درمیان سنچورین میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ڈربن ہیٹ اور نیلسن مینڈیلا بائجینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

Reference: http://urdu.app.com.pk