جشن آزادی نیٹ بال نمائشی میچ، اسلام آباد کلب اور ماڈل ٹاون کلب کے درمیان (کل) کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد کلب اور ماڈل ٹاو¿ن کلب کی ٹیموں کے درمیان اسلام آباد جشن آزادی نیٹ بال کا نمائشی میچ (کل) ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید بنگش نے بتایا کہ میچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضیٰ شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk