جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، پاک سپورٹنگ کلب کی فتح

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاک سپورٹنگ کلب نے اپنے دوسرے میچ میں پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، ٹی اینڈ ٹی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں، کھیل کے دوسرے ہاف میں پاک سپورٹنگ کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-1گول کردیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا، پہلے ہاف کے 9 ویں منٹ میں پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کے شہریار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 13 ویں منٹ پاک سپورٹنگ کلب کے اسد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا،

Reference: http://urdu.app.com.pk