جشن آزادی سائیکل ریس 14 اگست کو ہوگی

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی)جشن آزادی سائیکل ریس 14 اگست کو پنڈی گھیب ضلع اٹک میں منعقد ہوگی۔ ریس کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل چکی محمد سلیم کریں گے۔ قومی کوچ اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سردار نزاکت علی نے بتایا کہ ریس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ریس دندی سے چکی اور چکی سے دندی تک ہوگی۔ ریس کا فاصلہ 24 کلو میٹر پر محیط ہوگا، چیف جج کے فرائض قاضی طاہر محمود انجام دیں گے، ریس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی علاقے کی سماجی اور سیاسی شخصیت نوازش علی خان ہونگے

Reference: http://urdu.app.com.pk