جرمنی میں فائیو جی موبائل فریکوئنسیوں کا اجراء سال رواں کی دوسری ششماہی میں ہوگا

برلن(این این آئی)جرمنی میں موبائل ٹیلی فونوں کے لیے فائیو جی فریکوئنسیوں کا اجراء سال رواں کی دوسری ششماہی میں ہو گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن نیٹ ورک ایجنسی کی طرف سے بتائی گئی۔ جرمن حکومت ان نئی اور انتہائی تیز رفتار سروسز والی فریکوئنسیوں کے ذریعے ہائی اسپیڈ موبائل ٹیکنالوجی کے صنعتی استعمال کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ اسی سے ملتی جلتی ایک پیش رفت میں جرمنی میں قومی سطح پر فائیو جی لائسنسوں کی نیلامی اس ماہ کی19 تاریخ سے شروع ہو گی۔

The post جرمنی میں فائیو جی موبائل فریکوئنسیوں کا اجراء سال رواں کی دوسری ششماہی میں ہوگا appeared first on JavedCh.Com.

Reference: JavedCh.Com