جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز اور پنجاب انٹرنیشنل مینز اینڈ ویمن سکواش چیمپین شپ میں شرکت کی تصدیق کردی

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز اور پنجاب انٹرنیشنل مینز اینڈ ویمن سکواش چیمپین شپ کے لئے 8 ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، دونوں ایونٹس رواں ماہ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے اے پی پی کو بتایاکہ ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز 20ہزار ڈالر کاایونٹ 8 سے12 اکتوبر تک لاہور میں کھیلاجائے گا جس میں مصر، ملائیشیائ، فرانس، ہانگ کانگ، انگلینڈ، جرمنی، ایران کے کھلاڑیوں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk