لاس ویگاس ۔ 22 جولائی (اے پی پی) امریکا کے نامور ٹینس سٹار جان اسنر نے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ جان اسنر نے فائنل میچ میں الیکزینڈر ببلک کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازخستان کے الیکزینڈر ببلک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-2) اور 6-3 سے ہرا دیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here