کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکن ٹیم کے قائد لاہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بدھ کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد نواز، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور عثمان خان شنواری شامل تھے جبکہ محمد رضوان کو بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here