کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا باکس کے باہر نصب کئے جانے والے آنرز بورڈ کا معائنہ کیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوںکی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بدھ کو شاہد آفریدی نے میڈیا باکس کے باہر نصب کئے گئے آنرز بورڈ کا معائنہ کیا اور بورڈ پر شامل سنچری بنانے والے بلے بازوں کی لسٹ میں اپنا نام چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آنرز بورڈ نصب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نیشنل سٹیڈیم میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ڈیبو کیا تھا اور اس گراﺅنڈ پر سنچری بھی بنائی تھی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply