تمیم اقبال کی شاندار سنچری، بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 18 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی

کنگسٹن۔ 29 جولائی(اے پی پی)تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، بنگال ٹائیگرز نے 9 برس بعد ایشیا سے باہر ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، تمیم اقبال نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری مکمل کی، تمیم 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محموداللہ 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جواب میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 283 رنز بنا سکی، روومان پاویل کی 74 کرس گیل کی 73 اور شے ہوپ کی 64 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، تمیم اقبال میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk