ترکی کی مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی برقی گاڑی استنبول میں نمائش کےلیے پیش کی گئی ۔
استنبول کے لطفی کردار کنونشن سینٹر میں منعقدہ جدید ٹَیکنالوجی کی حامل ایک نمائش میں نمائش کردہ اس گاڑی کو حاضرین سے داد تحسین وصول ہوئی ۔
اس گاڑی کا ڈھانچہ ،انجن، تزیئن،آرائش اور تمام تکنیکی و مشینی نظام ترکی میں تیار کیا گیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی تیاری اور اس کی تحقیق پر 5 سال کے عرصے میں تقریباً ساڑھے 6 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔
یہ گاڑی 1 گھنٹے چارج کرنےکے بعد 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
Reference: http://www.trt.net.tr/urdu