ترکی کے وزیر برائے رسل و رسائل اور انفراسٹرکچر جاہد طورخان نے کہا ہے کہ ترکی کم ایندھن  استعمال کرنے والے اور زیادہ کم مصارف سے تیار ہونے والے ہائبرٹ سوئچ انجن کے ساتھ فرانس، جاپان اور چین کے بعد اس ٹیکنالوجی کا مالک چوتھا ملک بن گیا ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں طورخان نے کہا ہے کہ ترکی کا پہلا قومی ہائبرٹ سوئچ انجن  60 فیصد مقامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجن کا پروٹو ٹائپ تیار ہو گیا ہے اور ہمارا ہدف پہلے اس کی مقامیت کی شرح کو 80 فیصد تک اور اس کے بعد 100 فیصد تک لانا ہے۔

جاہد طورخان نے کہا ہے کہ انجن ،بین الاقوامی ریلوے یونین  کے معیاروں کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ انجن آئندہ سال تجرباتی مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد ٹرکش ریلوے فلیٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس انجن کے استعمال سے 40 فیصد ایندھن کی بچت ہو گی اور ہم اسے اندرون ملک استعمال کے ساتھ ساتھ برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

Reference: http://www.trt.net.tr/urdu

Leave a comment

Post here