انقرہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) استنبول باشاق شہر اور ترابزون سپور کے درمیان کھیلا گیا ترکش سپر فٹ بال لیگ کا میچ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ ترکی میں سپر فٹ بال لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بدھ کو کھیلے گئے لیگ کے ایک میچ میں استنبول باشاق شہر اور ترابزون سپور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے 2-2 گول سکور کئے جو مقررہ وقت تک برقرار رہے اور یوں میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ لیگ میں الانیہ سپور کی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، فنیرباہچے 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ینی ملاتیا سپور اور ترابزون سپور کی ٹیمیں 16،16 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here