تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں ایرون فنچ سرفہرست، فخر زمان دوسرے نمبر پر برقرار، شکیب الحسن کی 8 اور تمیم اقبال کی 6 درجے ترقی، ایون لیوس 4 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر، لٹن داس کی 22 درجے لمبی چھلانگ

دبئی۔ 7 اگست (اے پی پی) جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے فخر زمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، شکیب الحسن 8 اور تمیم اقبال 6 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 45ویں اور 39ویں نمبر پر آ گئے، ایون لیوس 4 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، لٹن داس 22 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 71ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان اور آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں فنچ پہلے، فخر زمان دوسرے لوکیش راہول تیسرے نمبر پر موجود ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk