تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن مستحکم،

دبئی۔ 12 نومبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی، روہت شرما 3 درجے ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان سرفہرست ہیں، شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، فہیم اشرف 14 درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، کلدیپ یادیو 14 درجے لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 23ویں نمبر پر آ گئے۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے،

Reference: http://urdu.app.com.pk