تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، کین ولیمسن 900 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے

دبئی۔11 دسمبر (اے پی پی) کین ولیمسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں 900 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے، انہوں نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ سے دوسری پوزیشن چھین لی، ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں تاہم ان کی پوزیشن کو ولیمسن سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے، چیتشور پوجارا 2 درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے، پاکستان کے اظہر علی بھی دو سیڑھیاں چڑھ کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، ہنری نیکولز بھی 8 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے، اسد شفیق کی ایک اور بابر اعظم کی تین درجے ترقی ہوئی ہے، باﺅلرز میں کگیسوربادا سرفہرست ہیں، محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ یاسر شاہ نویں نمبر پر برقرار ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk