تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، پاکستانی باﺅلر محمد عباس 9 درجے ترقی پا کر 29ویں نمبر پر آ گئے

دبئی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستانی باﺅلر محمد عباس 9 درجے ترقی پا کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں باﺅلرز میں 29ویں نمبر پر آ گئے، محمد عامر کی بھی دو درجے ترقی ہوئی ہے، بلے بازوں میں اظہرعلی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، اسد شفیق کی 6، سرفراز احمد کی 5 اور حارث سہیل کی 13 درجے تنزلی ہوئی، آئرش بلے باز کیون اوبرائن نے تاریخی سنچری بنا کر 66ویں پوزیشن کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، فہیم اشرف کی 81ویں پوزیشن میں انٹری ہوئی جبکہ بابراعظم بھی ٹاپ 100 فہرست میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے اولین ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، ویرات کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے اور ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں، اظہرعلی دو درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، وہ دسویں سے 12ویں نمبر پر چلے گئے

Reference: http://urdu.app.com.pk