تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بن گئے

دبئی ۔ 15 جنوری (اے پی پی) بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے 5 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 20ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، اسد شفیق ایک سیڑھی چڑھ کر 23ویں نمبر پر آ گئے، اظہر علی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے، ہاشم آملہ کی 3 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین اور ڈی کوک کی 12 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے، باﺅلرز میں ڈونے اولیویئر کیریئر بہترین 24ویں نمبر پر آ گئے، محمد عامر کی 3 درجے ترقی ہوئی ہے، فہیم اشرف 48 اور شاداب خان 23 درجے چھلانگ لگا کر بالترتیب 58 ویں اور 78ویں نمبر پر آ گئے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، ایڈن مرکرم 2 درجے اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، ہاشم آملہ بھی تین درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں واپس آ گئے، ڈی کوک 12 سیڑھیاں چڑھ کر 14ویں نمبر پر آ گئے، پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے 5 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 20ویں پوزیشن پا لی اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بھی بن گئے

Reference: http://urdu.app.com.pk