تازہ ترین ویمنز ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ

دبئی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں سوزی بیٹس اور باﺅلرز میں میگن شوٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستان کی جویریہ خان 7 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 14ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ بسمعہ معروف 18ویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلرز میں ندا ڈار نویں اور ناشرہ سندھو دسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس سرفہرست ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کی ہرمن پریت کور ترقی پا کر تیسرے، میگ لیننگ چوتھے اور ایلیسا ہیلی آٹھویں نمبر پر آ گئیں۔ جویریہ خان 7 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk