دبئی ۔ 6 اگست (اے پی پی) سٹار آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں چیتشور پوجارا سے تیسری پوزیشن چھین لی، جوروٹ ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، روری برنز کی 25 اور کرس ووکس کی 11 درجے ترقی ہوئی ہے، باﺅلرز میں پیٹ کمنز نے ٹاپ پوزیشن پر گرفت مستحکم کر لی، نیتھن لیون6 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آ گئے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply