تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ، فخر زمان 2 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین

دبئی ۔ 4 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں پاکستانی بلے باز فخر زمان 2 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین اور امام الحق 9 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔ بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بائولرز میں ٹرینٹ بولٹ 7 سیڑھیاں چڑھ کر تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 38 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 74ویں نمبر پر آ گئے۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، روہت شرما دوسرے، روز ٹیلر تیسرے، جوروٹ چوتھے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، ڈی کوک ایک درجہ اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان 2 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انہوں نے نویں پوزیشن سنبھال لی، دھون دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے،

Reference: http://urdu.app.com.pk