تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار، آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد 34 برس بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی

دبئی۔ 25 جون (اے پی پی)انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار ہے، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد 34 برس بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی، بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم 3 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین دوسرے نمبر پر آ گئے، انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو 4 درجے ترقی پا کر 11 ویں نمبر پر آ گئے، جوز بٹلر کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے، جیسن روئے اور ٹریوس ہیڈ 3، 3 درجے ترقی پا ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، باﺅلرز میں عادل راشد 3 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، معین علی 13 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 12 ویں نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم کینگروز کو ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد 126 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk