کیلی فورنیا ۔ 9 اگست (اے پی پی) امریکا کے نامور گالفر کیگن براڈلے نے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو اوپن گالف چیمپئن شپ کے دفاع کے لئے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، جو بھی اچھا کھیلتا ہے وہ ہی جیت کا حقدار ٹھہرتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بی ایم ڈبلیو اوپن گالف چیمپئن شپ کے دفاع کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ بی ایم ڈبلیو اوپن گالف چیمپئن شپ 15 اگست سے امریکی ریاست الینوائے میں شروع ہوگی جس میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ چیمپئن شپ15 اگست سے شروع ہونے کے بعد 18 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here