بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران درآمد کی گئی گاڑیوں کی مالیت 254 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 134 ملین ڈالر کی غیرملکی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk