بھارت کے خلاف ہائی پریشر میچ ہو گا، فتح کیلئے خوب جان لڑائیں گے، امام الحق

ٹاﺅنٹن ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈ کپ میچ میں شکست کے بعد اب روایتی حریف بھارت کے خلاف ہائی پریشر میچ ہو گا، فتح کیلئے خوب جان لڑائیں گے، بحیثیت اوپنر اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ امام الحق کینگروز کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو شیڈول ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk