بھارت کی آخری ٹیسٹ پر گرفت برقرار، آسٹریلوی ٹیم کو اننگز کی شکست کا خطرہ

سڈنی۔ 06جنوری(اے پی پی) بھارت کی چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت برقرار ہے، آسٹریلوی ٹیم کے سر پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، کلدیپ یادیو نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 6 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 316 رنز درکار ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk