بھارت کا کینگروز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار، دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ اب فلڈ لائٹس کی بجائے دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق

میلبورن ۔06 ستمبر(اے پی پی) بھارت نے رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ فلڈلائٹس کی بجائے دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل ایڈیلیڈ پر جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میچز میں فتوحات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk