بھارت نے 71 سال بعد آسٹریلیا سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے جیت لی

سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 71 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دے دی، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ شدید بارش کے باعث میچ کا پانچوایں اور آخری روز کھیل مکمن نہ ہوسکا اور میچ ڈرا ہوگیا۔ اس سے قبل بھارت نے 1947-48 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ یہ سیریز پانچ میچوں کی تھی جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست دی تھی۔ اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔ اس سے قبل بھارت کی چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت برقرار تھی ، آسٹریلوی ٹیم کے سر پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہے تھے، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا

Reference: http://urdu.app.com.pk