بھارت نے کالی آندھی کو آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا،

چنائی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، میزبان ٹیم نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، آخری اوور کی پانچویں گیند پر دھون 92 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، آخری گیند پر باﺅلر کی اپنی ہی گیند پر مس فیلڈنگ کی وجہ سے بھارتی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی، ریشبھ پانٹ 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، نیکولاس پورن کی ففٹی رائیگاں گئی، دھون میچ اور کلدیپ یادیو سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk