بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنالئے

راجکوٹ ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پرتھوی شاﺅ کی شاندار سنچری، پوجارا اور ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنالئے۔ پرتھوی شاﺅ 134، پوجارا 86 اور کپتان ویرات کوہلی 72 ناقابل شکست رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پرتھوی شاﺅ کی یہ ڈیبیو سنچری تھی۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی طرف سے پرتھوی شاﺅ اور راہول نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا، راہول بھارت کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر گبرائل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، اس کے بعد پرتھوی شاﺅ اور پوجارا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 209 رنز تک پہنچا دیا اس دوران پرتھوی شاﺅ نے اپنی ڈیبیو سنچری اور پوجارا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk