بھارت نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

گال ۔ 11ستمبر (اے پی پی) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ جوشی، گوسوامی اور پونم کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35.1 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں ایک وکٹ کی شراکت پر حاصل کرلیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk